21 اگست 2025 - 19:10
چین اپنی ہمسایہ ڈپلومیسی میں پاکستان کو ترجیح دینا جاری رکھےگا، چینی وزیر خارجہ

چین پاکستان کو اپنا قابل اعتماد اتحادی تصور کرتا ہے، پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط ہو رہی ہے: چینی وزیر خارجہ

 اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہنا  ہے کہ  چین اپنی ہمسایہ ڈپلومیسی میں پاکستان کو ترجیح  دینا  جاری  رکھےگا، پاکستان کو  اپنا قابل اعتماد  اتحادی تصور کرتے ہیں، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جا رہے ہیں۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار  سے ملاقات میں چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ فریقین کو کثیرالجہتی تجارتی نظام کے تحفظ کے لیے ہاتھ ملانا چاہیے، سی پیک کواپ گریڈ کرنےکےلیے پاکستان کے ساتھ کام کرنےکے خواہشمند ہیں۔

چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ  چین پاکستان کےعلاقائی اتحاد اور دہشت گردی کےخلاف جنگ کی حمایت جاری رکھےگا، چین سائبر سکیورٹی کےشعبے میں پاکستان کےساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنےکا خواہشمند ہے، امید ہے پاکستان محفوظ، مؤثر اور سازگار کاروباری ماحول قائم رکھنےکاسلسلہ جاری رکھےگا، پاکستان کےساتھ صنعتی، زرعی اور کان کُنی کے شعبے میں کام کرنےکے خواہشمند ہیں۔

ملاقات کے بعد پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا  تھا کہ شاندار میزبانی پر پاکستانی حکومت اور عوام کا شکر گزار ہوں، دونوں ملکوں کے درمیان مختلف امور  پر گفتگو ہوئی، سی پیک فیز ٹو پر بھی ملاقات میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ان کا کہنا تھا چین پاکستان کو اپنا قابل اعتماد اتحادی تصور کرتا ہے، پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط ہو رہی ہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جا رہے ہیں۔

وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہنا تھا علاقائی امن و استحکام ہمارا مشترکہ ہدف ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے منتظر ہیں۔

 چین کے ساتھ تمام اہم معاملات پر اتفاق رائے موجود ہے، اسحاق ڈار 

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا چین کے وزیر خارجہ کے ساتھ مفید بات چیت ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی، سی پیک سمیت پاک چین تعلقات سے متعلق تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے چین کے عزم کو سراہتے ہیں، اور خطے کے امن و استحکام اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنےکے لیے پرعزم ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا سی پیک فیز2، عوامی سطح پر روابط اور دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں، تمام اہم معاملات پر اتفاق رائے موجود ہے، سلامتی کونسل سمیت مختلف فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کے لیے بھی پرعزم ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha